جعلی ایڈیشنل سیکرٹری گرفتار

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد کے دفتر میں سفارش کرانے والا جعل ساز دھر لیا گیا۔ملزم نعیم عباس ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے دفتر میں سفارشی بن کر آیا خود کو ڈی ایم جی افیسر تعارف کروایا۔ملزم نے خود کو ایڈیشنل سیکرٹری اسلام آباد اور ایس ایس پی کا دوست ظاہر کیاشک گزرانے پر جانچ پرتال پر ملزم ایک بہروپیا پایا  جس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اس سے قبل ایف آئی میں چیف جسٹس کے جعلی ایڈوائزر کے طور پر بھی گرفتار ہو چکا یےملزم شہریوں سے نوکری دلانے اور  دیگر کام کرانے کی غرض سے بڑی رقم بھی حاصل کرچکا ہےملزم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں اپنے آپ کو بڑا آفیسر ظاہر کرکے غیر ضروری فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جس میں مزیدسنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں