جناح ا ئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹرزپر ناتجربہ کارا فراد کی تعیناتی،مسافررل گئے،پروازیں تاخیرکا شکار

اسلام آباد (نیوزٹویو) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کی سست روی کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں کنکٹنگ پروازوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے درجنوں مسافر رل گئے عملے کی مبینہ سستی سے پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیرہو گئی امیگریشن کاونٹر پرلمبی  قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑا دی گئی تفصیلا ت کے مطابق جناح ائیر پورٹ پر نا تجربے کار عملے کی تعیناتی پر مسافروں کوامیگریشن کے عمل کے دوران انتہا ئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ایف آئی اے  امیگریشن کے  پرانے عملے کو تبدیل کر کے نیا عملہ تعینات کیا گیا تھانئے تعینات ہونے والا عملہ  مسافروں کی امیگریشن کر نے میں فی مسافردس منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافرکی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگتا ہےسول ایوی ایشن کی  ہدایت کے مطابق کاونٹرزپر لمبی قطاریں لگانے پر پابندی ہے جبکہ کورونا ایس او پیز پربھی سختی سے پابندی کی ہدایات دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں