جنرل باجوہ نےپاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار اداکیا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی قیادت میں آرمی نے دہشت گردی کوکچلنے میں اہم کردار ادا کیا سوموار کو وزیراعظم شہباز شریف سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں الوداعی ملاقات کی اس ملاقات کے دوران شہبازشریف نے پاک آرمی، ملکی دفاع اور قومی مفادات کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے بڑی شجاعت و بہادری سے کردار ادا کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی۔ وزیراعظم نے جیواکنامکس کی اہمیت کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی امور کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، سپہ سالار نے سرکاری امور کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے، کورونا وائرس اور بدترین سیلاب سمیت مختلف بحرانوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج میں مثالی خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے بڑی شجاعت و بہادری سے کردار ادا کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی۔ دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی صورتحال میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے قائدانہ کردار سے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں سمت کا تعین ہوا۔ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرکے اجتماعی دانش کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو دنیا کی بہترین آرمی کی قیادت کا باعث فخر اعزاز حاصل ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں