جنسی تشدد اور ریپ کے مقدمات کی تیزترسماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم

وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی قیادت میں وزارت قانون و انصاف نے جنسی تشدد اور عصمت دری کا شکار افراد کے مقدمات کی تیز ترین سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام کر دیا ہے جس کا مقصد متاثرین کو تیز رفتار کے ساتھ انصاف فراہم کرنا ہے۔قانون وانصاف کی پارلیمانی سیکرٹری اور خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن بیرسٹر ملائیکہ بخاری نے ”اینٹی ریپ آرڈیننس2020“کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہےاس حوالے سے وزارت اور خصوصی کمیٹی کے ارکان نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ خصوصی عدالتوں کا قیام اہم پیشرفت ہے جس کے ذریعے زیادتی اور جنسی جرائم کے متاثرین کو انسانی اور صنفی بنیادوں پر تیز رفتار انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ترجمان وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتیں جدید خطوط پر استوار ہوں گی جہاں آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ اور ویڈیو لنک کی سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔ خصوصی عدالتوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا مقصد جنسی زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے دوران متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کو عدالتی کمرے میں ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ خود کو مکمل طورپر محفوظ سمجھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں