جنوبی افریقا میں سیلاب، اموات کی تعداد 300 سے تجاوز

اسلام آباد(نیوزٹویو) جنوبی افریقا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے شہر ڈربن اور اسکے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق ڈربن میں 60 سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب میں متعدد گھر تباہ اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈربن میں 248 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا نے سیلاب کو تباہی اور آفت قرار دے دیا۔صدر سرل رامافوسا نے ان سیلابی بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس تبدیلی سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں