جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،7جوان شہید،5دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (نیوزٹویو) جنوبی وزیرستان کے علاقےآسماں منزا میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن میں سا ت جوان شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے کے تبادلے میں پا نچ دہشت گرد جہنم وا صل ہو ئے ہیں-پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، خفیہ معلومات پر آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےعلائقے کو گھیرے میں لے کر مزید دھشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہارکیا ہےوزیر داخلہ شیخ رشید نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ  وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے

اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہےوزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں