جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،اسد عمر، اعظم سواتی و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر،اسد قیصر، شبلی فراز، اعظم سواتی، حماد اظہر،عمر ایوب ، فرخ حبیب، زلفی بخاری، حسان نیازی، عامر کیانی، راجہ خرم و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اے ٹی سی میں پیش ہوئی۔

عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی رخصت کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں