جڑانوالہ واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

لاہور(نیوزٹویو)جڑانوالہ واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں  واقعہ کی تحقیقات کرنے والے خفیہ اداروں کو واقعہ سے  متعلق ایسے ثبوت ملے ہیں جس سے  اس واقعہ میں بھارت  کے ملوث ہونے کی تصدیق ہورہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار افراد سے تحقیقات  شروع کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مسیحی آبادی کے گرجا گھروں  اورگھروں کو نذرآتش کرنے اورسرکاری املاک پر حملے کے گھناؤنے واقعہ کی تحقیقات میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے  اورہولناک انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جڑانوالہ واقعہ میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کا کردار کھل کر سامنے آ یا ہے، اور اس ضمن میں ٹھوس شواہد مل گئے ہیں ، جس سے ثابت ہو رہا ہے  کہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ مسلم، مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش تھی۔

پاکستان میں پُرامن بسنے والی اقلیتوں، مسلمان آبادی میں اختلافات اور نفرت کا بیج بونے کی گھناؤنی سازش کی گئی، بھارتی ایجنسی کے لے پالکوں نے چند لوگوں کو ورغلا کر مسیحی برادری کے خلاف منظم انداز میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے ہاتھوں کھیلنے والوں نے کاغذ کے ُپرزوں پر توہین آمیز کلمات لکھے، مذہبی مقامات کے قریب پھینکے، کاغذ کے پُرزوں پر توہین آمیز تحریر کے ساتھ مسیحی افراد کے نام اور فون نمبر بھی تحریر تھے۔مقامی مسلم آبادی کو واقعے میں ملوث کر کے مسیحی چرچ، آبادی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا، بھارتی خفیہ ہاتھ نے اپنے ملک، مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سازش کی۔ذرائع کے مطابق کئی گرفتار ملوث عناصر سے مزید تفتیش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تمام کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں