جےیوآئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

چمن (نیوزٹویو) بلوچستان کے ضلع چمن میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اورحافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سےوہ فرار ہوگئے گاڑی پر کئی گولیاں لگیں تاہم حافظ حمد اللہ حملے میں بال بال بچ گئے
حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی، وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔
اس سے قبل پشین کے حلقہ پی بی 47 میں ایک آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔
پشین دھماکے کے بعد ایک گھنٹے کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا، واقعے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں