کورکمانڈر ہاوس اورعسکری ٹاورگھیراؤجلاو کیس،عمران خان جے آئی ٹی میں طلب

لاہور(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوکورکمانڈر(جناح) ہاوس اورعسکری ٹاور میں جلا ؤگھیراؤ کے معاملے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کل منگل کوطلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کیا ہے، عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کے بارے میں عمران خان سے تفتیش کرے گی، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں