حافظ طاہراشرفی چئیرمین متحدہ علمابورڈ کے عہدے سےفارغ،حامدرضا تعینات،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علمابورڈپنجاب کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔ حامد رضا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔صاحبزادہ حامدرضا خان کل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے ایک روز بعد آج ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف کےمقدمے پربات کی تھی اورطاہر اشرفی پردباؤ ڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا مؤقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔طاہر اشرفی کے مطابق انہوں نےعمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں