حج سے واپسی پر حاجیوں کا ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ،وزارتِ صحت

اسلام آباد(نیوزٹویو)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب وزارتِ صحت نے بعد از حج آپریشن کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق حج سے واپسی پر حاجیوں کا ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر حج نے ڈی جی سی اے اے کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔وزرات صحت نے سی اے اے سے پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔مراسلے کے مطابق ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیلیے ایئر پورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں