حدیقہ کیانی ترکیہ،شام اور لبنان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں کوشاں

اسلام آباد(ویب نیوز)معروف پاکستانی پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی ترکیہ،شام اور لبنان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کی کوشش کررہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ،شام اور لبنان میں خوفناک زلزلوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا دل ترکیہ، شام، لبنان اور زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ میں متاثرین کے لیے دعا کررہی ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ ان تک امدادی سامان کس طرح پہنچایا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے ٹوئٹر صارفین سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، اگر کسی کے پاس متاثرہ علاقوں میں موجود بھروسہ مند خیراتی ادارے یا تنظیموں کے بارے میں معلومات ہیں تو شیئر کریں‘۔

واضح رہے کہ ترکیہ، شام اور لبنان میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں