حرا اور مانی کا مداحوں کو اہم پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا گیا جہاں جوڑے سے کووڈ کی ویکسین سے متعلق سوال کیا گیا۔ اداکار مانی نے کہاکہ اگر لوگ اس ڈر سے ویکسین نہیں لگوارہے کہ دنیا ویکسین لگوا کے مرجائے گی تو آپ اکیلے رہ کر کیا کریں گے؟ اس لیے ویکسین ضروری ہے اور اسے لازمی لگوائیںfeart شوبز سے منسلک متعدد فنکار گاہے بگاہے عوام میں آگاہی پیدا کررہے ہیں کہ افواہوں کے برعکس ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔ کئی اداکار اب تک ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں جن کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں