بھارت حریت رہنما یاسین ملک کو فوری رہا کرے ،پا کستان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان نے بھارت سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نے انہیں جعلی مقدمے ملوث کر کے سزا سنائی ہے جو انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہےترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی اور مشکوک کیس میں سنائی گئی سزا کی شدید مذمت کی۔عاصم افتخار نے کہا کہ اس معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جبکہ وزیر خارجہ نے یاسین ملک کی جلد اور فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کورونا وبا کے بعد چینی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی واپسی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی جامعات میں کلاسوں کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، 251 پاکستانی طلبہ کو ویزا پراسس کے بعد چین واپس بھیجا جائے گا، اس حوالے سے چارٹرڈ طیارے پر بھی غور جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور پلوامہ میں آج 4 معصوم کشمیری نوجوانوں کو بھارتی افواج کی جانب سے شہید کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں