حریم شاہ سیاستدانوں کے متعلق اہم انکشافات کے ساتھ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک بارپھر سیاستدانوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں۔حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں۔ کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ انکی پہلی تنخواہ اس وقت ملی جب ایک کمپنی نے برانڈ انہیں ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے ایساکوئی خوف نہیں کہ میری کوئی ویڈیو لیک ہوجائےگی کیوں کہ میری کوئی ایسی ویڈیو ہے ہی نہیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں