حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر سب انسپیکٹرکو دھمکی دی ،آخرکار پولیس نے منا شیخ کو گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ میں پولیس کو دھمکانے والا حساس ادارے کا جعلی افسر بننے کے الزام  میں محمد حسین عرف منا شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق منا شیخ بلوچستان کے رہائشی کے نام پر موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کررہا تھا۔ اس سم سے ملزم نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر کو ٹیلی فون کیا اور سب انسپکٹر کو دھمکی دے کر اپنے ساتھی کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔ میاں محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر کئی سرکاری دفاتر اور افسران کو فون کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا۔ میاں محمد حسین نے 2018ء کے انتخابات میں این اے 182 اور پی پی 270 سے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔میاں محمد حسین نے 2018ء کے انتخابات میں این اے 182 اور پی پی 270 سے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں