سپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتمادواپس لینےکی درخواست،سپیکراختیارات بڑھانےکی کمیٹی قائم

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو )پا رلیمنٹ کے تقدس کے حوالے سےحکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم ا عتماد واپس لینے کی درخواست کر دی جبکہ سپیکر کے ا ختیارات بڑھانے کے لیے ایک کمیٹی بھی قا ئم کردی گئی ہےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس میں پارلیمان کی سبکی ہوئی ہے اور سیاست دانوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا حکومت اور اپوزیشن معاہدے پر پہنچ گئے ہیں فیصلہ ہوا ہے کہ اجلاس احسن طریقے سے چلایا جائے گامیں سمجھتا ہوں کہ دونوں طرف سے یہ ہمارے ملک اور آئین کے لیے اچھا رویہ نہیں تھا۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے بتایا کہ ہماری آج اپوزیشن سے ملاقات ہوئی ہے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل بنا ہے جس کا اعلان سپیکر اسد قیصر اسمبلی میں کریں گےدوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے حکومتی دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہےپرویز خٹک  نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، سب نے برداشت کیا اور اس کے بعد بھی دو دن تک یہی حال رہا جو ہمارے ملک اور آئین کے لیے اچھا رویہ نہیں ہے۔ بقول ان کے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق اسمبلی کو چلایا جائے اور اچھا ماحول رکھیں بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے ہم چاہتے ہیں اس پر بحث ہو اور اچھے طریقے سے ہو۔پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن بے شک مخالفت یا تنقید کرتی رہے تاہم ہمارا کام ہے کہ ہم نے جو کیا ہے وہ سامنے لائیں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسمبلی کو بہتر انداز میں چلایا جائے، ایک دوسرے کی عزت کرنی ہے اور گالی گلوچ سے پرہیز کرنا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے جس میں سپیکر کے اختیارات کو بڑھائے جانے پر بھی کام ہو گااس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس میں پارلیمان کی سبکی ہوئی ہے اور سیاست دانوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ سپیکر کے اختیارات کو کس طرح بڑھانا ہے انہوں نے اپوزیشن سے اپیل بھی کی کہ وہ سپیکر اسمبلی کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتمادواپس لے اور امید ظاہر کی ایسا ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں