حکومت اگست کے لیے برآمدات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام، ہدف سے 143ملین ڈالرکم برآمدات،مشیرتجارت کا ٹویٹ

اسلام آباد(نیوزٹو یو) حکومت اگست کے مہنیے کا برآمدات کا ہدف حا صل نہیں کر سکی اگست 2021کے لیے2اعشاریہ4ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم پاکستان نے اگست 2021 کے مہینے میں2اعشاریہ 257بلین ڈالر کی برآمدات کیں جو اگست 2020کے مقابلے میں43فیصد زیادہ ہیں وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نےٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگست کے مہینے کے لیے ہماری برآمدات 2021 اگست 2020 میں 1.584 بلین ڈالر کے مقابلے میں 43 فیصد بڑھ کر 2.257 بلین ڈالر ہوگئیں  ہیں لیکن یہ اگست 2021 کے لیے برآمدات ہمارے ماہانہ ہدف 2.4 بلین ڈالر کے 143 ملین ڈالر کم ہیں انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ میں برآمد کنندگان پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی برآمدات کو مارکیٹ کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کریں تاکہ ہمارا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں