حکومت کاآئی پی پیز کی طرز پرسرکاری پاور پلانٹس کو 262ارب روپے کی گرانٹ دینے کافیصلہ

اسلام آباد( نیوزٹویو) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر262 ارب روپےکی تکنیکی گرانٹ دینےکی منظوری دیدی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے بقایاجات کی مد میں ستاون ارب کی ایڈوانس سبسڈی بھی منظور کر لی گئی ہے ۔ بدھ کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ایکسپورٹ فنانس اسکیم فیز آؤٹ کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے نیکا ادارےکوسائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سےوزارت توانائی کو منتقل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اوراس مقصد کیلئے پندرہ کروڑ چوبیس لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق آئی بی کو پچیس کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی ، گندم کی امدادی قیمت اور تمباکو کی فصل کی کم از کم قیمت کے تعین کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ ای سی سی نے تاپی منصوبے سےمتعلق وزارت پیٹرولیم کی سمری مؤخر کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں