حکومت کابیرون ملک مقیم پا کستانیوں کو گھر کی خریداری کے لیےنئی سکیم،روشن اپنا گھرمتعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گھر کی خریداری کے لیےقرضے دینے کی نئی سکیم روشن اپنا گھر سکیم متعارف کروانےکا فیصلہ کیا ہے سکیم کی تیا ریاں مکمل کر لی گئیں ہیں یہ سکیم سٹیٹ بینک کے ذریعے متعارف کروا ئی جا ئے گی اس سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کو گھرکی خریداری کے لیے سستا قرضہ دیا جا ئے گا ذرا ئع کے مطابق اس سکیم کے تحت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں کسی بھی جگہ گھر خرید سکیں گے۔سکیم کے باقی خدوخال جلد ہی عوام سے شیئر کیےجائیں گے

حکومت نے مختلف بینکوں کے ساتھ اس حوالے سے بات کر لی ہے جس کے نتیجے میں یہ طے پایا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھر کے لیے پرائیویٹ بینک آسان قرضہ دیں گے اور کچھ خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جو صرف اوورسیز پاکستانیوں کو میسر ہوں گی۔اس سکیم کا باقاعدہ افتتاح اسی ہفتے متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح روشن اپنی کار سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ خصوصی رعایت دی گئی تھی کہ کار کی ڈیلیوری جلدی ہوتی تھی اور شرح سود بھی کم تھی اس نئی سکیم کے تحت بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اضافی رعایتوں کے لیے بینکوں کو آمادہ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں