حکومت کاتاجروں کو معاف کیےگئے 30ارب کےٹیکس دیگر شعبوں سےوصول کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کی تاجر دوست اتحادی حکومت نےتاجروں پرختم کیے جانے والے ٹیکس کی رقم عوام سے وصول کرنےکا فیصلہ کیا ہےایف بی آر نےتاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپےکے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق  انکم  ٹیکس پالیسی کے شعبے میں ٹیکسٹائل، کھاد، چینی اور  سگریٹ پر مزید ٹیکس لگانےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس، آرڈیننس کی صورت میں 24 اگست سے پہلے عائد کیے جانےکا امکان ہے۔ ایف بی آراگلے ہفتے اپنی تجاویز کو  حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دےگا۔

 دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہےکہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے ، چھوٹے تاجروں  پر زیادہ بوجھ پڑ  رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، عارضی طور پر اس فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ رجیم پر لےگئے ہیں۔ستمبر تک معاملےکو مزید بہترکیا جائےگا، ایسا نہیں کہ کسی طبقےکو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے تو جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں