حکومت کا عید پر اندرون ملک فضائی مسافروں کے لیے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے عید پرہوائی جہاز سے اندرون ملک سفر کرنے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا بڑا اعلان کر دیاوفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی۔ وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

عید الاضحیٰ کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں