حکومت کا پی ٹی ڈی سی کی اہم سیاحتی مقامات کی جا ئدادیں لیز پر دینےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نےپا کستان کی سیاحت کے ترقیاتی ادارے کی اہم اور مشہورجگہوں پر واقع جا ئدادوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں زلفی بخاری کا ٹوئیٹر پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پا کستان ٹوارزم ڈویلپمینٹ کارپوریشن کی مشہورجائدادوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ پا کستان کی سیاحت میں سرمایہ کا ری کا نادر مو قع ہے کہ پی ٹی ڈی سی کی لیزمیں سرمایہ کا ری کی جا ئے یہ جا ئدا دیں ایسی حسین اورخوبصورت جگہوں پر واقع ہے جہاں انسان سا نس لینا بھول جا ئے زلفی بخا ری کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی خوبصورت نظاروں اور سیاحت کی صلاحیت رکھتا ہےیہ سرمایہ کاری اور کرونا کے بعد سیاحت کی واپسی کے لئے مفید ثابت ہوگی  لیزنگ کا عمل پی ٹی ڈی سی سیاحت کے مقامات کو موثر بنانے کے لیےکار ساز ثابت ہوگا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں