حکومت کا 25لا کھ دوکانوں پرفکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ،10لاکھ افراد 2ہزار ماہانہ امداد کے لیے رجسٹرڈ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے دس لا کھ لوگوں کو 2ہزار روپے ماہانہ امداد کے لیے رجسٹر کر لیا جبکہ کھل بنولہ سے ٹیکس ہٹا لیا ہےاور25لا کھ دوکانوں پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈی کے لیے آمدن کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے  پاکستان اب دیوالیہ پن کی طرف نہیں بلکہ بہتری اورترقی کی جانب جائے گا سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بجٹ کی کاروائی بہت خوش اسلوبی سے ہوئی ہمیں ارکان نے بہت اچھے مشورے دیئے گئے ہیں، بیشتر سفارشات کو شامل کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے گندم و کپاس اور نوجوانوں کی طرف توجہ دلائی گئی، ہم نے کھل بنولہ پر ٹیکس ہٹا دیا ہے، زرعی آلات ٹریکٹر وغیرہ پر سبسڈی دے کر کسانوں کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزارروپے دینے کیلئے رجسٹر کر لیا، 80 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزار روپے دیئے ہیں، رواں مالی سال 5300 ارب روپے کا خسارہ ہوا، پونے 4 سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا گیا، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنا پڑتے ہیں، وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی زیادہ ٹیکس عائد کیا، میری اپنی کمپنی آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ خسارے کا ہدف 3990 مگر 5310 ارب کا خسارہ ہوا ہے، جی ڈی پی کا خسارہ 9.5 فیصد رہا، عمران خان تو ملک کو دیوالیہ کی طرف لے گئے تھے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب ایٹمی ملک دیوالیہ نہیں ترقی کی طرف جائے گا، چالیس ارب روپے میں پوری حکومت چلتی ہے، عمران خان پیٹرولیم پر 120 ارب روپے کی سبسڈی دے دی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا اتحادی جماعتوں نے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ملکی معیشت بچائی ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام معطل تھا، ہم آئی ایم ایف سے بات چیت میں قریب پہنچ چکے ہیں، ہم نے ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائے بلکہ امراء پر ٹیکس لگائے ہیں، میں نے اپنے وزیر اعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر ٹیکس لگائے ہیں، میری اپنی کمپنی 20 کروڑ روپے اضافی ٹیکس دے گی۔انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ دکانوں میں 25 لاکھ دکانوں پر فکس ٹیکس لگائیں گے، سونے کے کاروبار میں 30 ہزار دکانوں میں سے 22 ہزار رجسٹرڈ ہیں، ہر سونے کی 3 سو سکوائر فٹ دکانوں پر 40 ہزار فکسڈ ٹیکس لگا دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم آمدن پر ٹیکس لگارہے ہیں، ہمارے اقدامات سے مہنگائی نہیں بڑھے گی، 80 لاکھ لوگ بے نظیر سکیم میں رجسٹرڈ تھے، 40 لاکھ میسیج کرچکے ہیں ، آٹا گھی چینی سارا سال سستا دیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک آمدن کی حد مقرر کی جارہی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں