حکومت کی حکمت عملی ،کورونا اموات اور پھیلا و میں کمی،24گھنٹوں میں 67ا موات،2482نئےکیس،این سی اوسی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کی کورونا کے خلاف مو ثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے وائرس کاپھیلاو بتدریج کم ہو نے لگااین سی او سی کے اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے ہونے والی اموات سمیت نئے کیسز کم ہو نے لگے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق جبکہ 2ہزار482کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوگئی این سی اوسی سے جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، بلوچستان میں 24 ہزار 908، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545، اسلام آباد میں 80 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 925، سندھ میں 4 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 25، اسلام آباد میں 753، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 536 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں