حکومت کے ریلیف کے دعوے ہوا،پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں‌اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدوں کے باوجود ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کرکے عوام کی زندگی کو مزید مشکل بنادیا ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے ۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت290روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے قیمتوں کے رد و بدل کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں تبدیلی کا تعین کیا ہے۔
یاد رے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عالمی منڈی میں بُلند قیمتوں کے سبب ملک میں 16 اپریل سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب تقریباً ڈھائی روپے اور ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا حالانکہ امپورٹ پریمیم میں کمی اور شرح تبادلہ میں معمولی بہتری ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں