خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے3ججوں کےترجمان بن گئے،وزیرداخلہ راناثنااللہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججز کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے 3 ججوں کے حامی و ترجمان بن گئے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پراپنے ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ 3 ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججز کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ عدالت پر پتھر مارنے والے بے شرم، جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں