خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (نیوزویب )لاہو پولیس نے خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون کی شکایتی کال موصول ہونے کے بعد گارڈن ٹاؤن پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسافر خاتون نے ریسکیو 15 پر کال کی تھی کہ رکشہ ڈرائیور فحش حرکات کر کے اسے ہراساں کر رہا ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں