خاندانی دشمنی پرگلزار قائد میں10سالہ بچہ قتل

راولپنڈی (نیوزٹویو) ائرپورٹ کے علاقہ گلزار قائد میں 10 سالہ بچے ثناء اللہ کو خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیابچے کے قتل کے واقعہ پرپولیس نے فوری کاروائ کرتے ہوۓ ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہےنعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت اور زیادتی کا تعین ہو سکے گابچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گزشتہ رات پولیس کو کی گئ جس پر پولیس نےسی سی ٹی وی کی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کر کے حراست میں لے لیا ملزم نے اپنے ابتدائ بیان میں بچے کو اس کے گھر سے لے جانے اور قتل کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ بچے کی نعش ریلوے ٹریک کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی ہے ابتدائ تحقیقات کے مطابق ملزم نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے معصوم ثناءاللہ کو قتل کیا واقعہ کا مقدمہ مقتول ثناءاللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیاگیا ہے ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہےمعصوم بچے کے سفاکانہ قتل کی واردات افسوسناک ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی جبکہ سی پی او محمد احسن یونس بچوں پر تشدد یا انکے قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں