خواجہ سراؤں کوملازمت دیں،ٹیکسوں میں خصوصی رعایات پائیں

بنگلادیش میں خواجہ سرا افراد کو ملازمتین دینے والی کمپنیوں کےلیے ٹیکسوں میں خصوصی رعایات کا اعلان کردیا گیا۔ جو بھی خواجہ سرا کو اپنی کمپنیز میں نوکری دے گا انہیں ٹیکس میں شدید رعایت دی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے یہ ایک بہت ہی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔بنگلادیشی وزير خزانہ مصطفٰی کمال نے سن ۲۰۲۱، ۲۰۲۲ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے خواجہ سرا افراد کےلیے مراعات کا اعلان کیا. اگر کسی کمپنی کے ۱۰ فیصد يا مجموعی طور پر ۱۰۰ ملازمین خواجہ سرا ہوئے تو اس کمپنی کو ان تمام کی تنخواہوں کا ۷۵ فيصد حصہ واپس کرديا جائے گا۔بنگلادیش میں تنخواہوں کے علاوہ ایک دوسرے متبادل کے طور پر ایسی کمپنیاں ۵ فيصد کم ٹیکس ادا کر سکتی ہيں۔بنگلادیشی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اقدام خواجہ سرا شہریوں کے سماجی اور معاشی انضمام میں بہتری کے ليے اٹھایا گیا ہے۔خواجہ سرا حقوق گروپ سداکالو ہیجرا کے صدر انونیا بنک نے کہا کہا کہ ’یہ خبر ہمارے لیے بہت اچھی ہے لیکن ہم اسے کسی سیاسی پروپیگنڈے کی نظر نہیں کرنا چاہتے‘۔بنگلادیش میں ایک اندازے کے مطابق ۱۵ لاکھ خواجہ سرا افراد ہیں، جنھیں بےحد تفریق اور تشدد کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں