خود کار رسید تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرزکے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد مسترد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹو یو) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نےبڑے ریٹیلرز کو خودکار رسید تصدیقی نظام سے منسلک کرنے کے لیے جنرل سیلز ٹیکس آرڈر نمبر 2 جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کاخودکار نظام کے تحت بڑے ریٹیلرز کو یکم اگست 2021 سے اس نظام کے ساتھ منسلک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نشاندہی کے بعد اس نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کی فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ 15ستمبر تک خود کار نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے اگست کے سیلز ٹیکس گوشواروں میں دائر کرنے والے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد ادا نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی ریٹیلر یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑے ریٹیلر کی فہرست میں نہیں آتا تو وہ 10 ستمبر تک کمشنر کو درخواست دے کر فہرست سے خارج ہو سکتا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ فہرست ہر ماہ اپڈیٹ کی جائے گی اور جو ریٹیلرز اس فہرست میں موجود رہیں گے ان کے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 3 ذیلی شق 9 اے کے تحت مسترد کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں