خوشحالی کا دورواپس لا ئینگےعام آدمی کوریلیف دینے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے،نواز شریف

لا ہور(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، نون لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔۔قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، نون لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں