خیبرباڑہ بازار پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ4اہلکار شہید،8افرادزخمی

پشاور(نیوز) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے بعد پولیس  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ خیبر پولیس کے مطابق کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جبکہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔ ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں ایک ایچ ایم سی،3  زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کے مطابق کمپاؤنڈ پر دو دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ اور دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلےکی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 4اہلکار زخمی ہوئے، بادی النظر میں حملہ آوروں نے اندرجانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا

ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ نفری تبدیل ہوتے وقت پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں پر 17 گولیاں فائر کی گئیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کے تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں