خیبرپختونخواحکومت کے دوبئی ایکسپو میں 44غیرملکی سرمایہ کارکمپنیوں سے 8 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے

پشاور(نیوزٹویو)خیبرپختونخواحکو مت نے دوبئی ایکسپو میں 44غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے صوبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں ان معاہدوں کے تحت یہ سرمایہ کارکمپنیاں صوبے میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں 8ارب ڈالرسے زائد کی  سرمایہ کاری یہ سرمایہ کا ر کمپنیاں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرینگی ان کمپنیوں نےہا ئیڈروپاور، سیاحت ،لا ئیوسٹاک اور خوراک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے

وزیرسیاحت خیبرپختونخوا سلیم تیمورجھگڑا  نے معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بڑی گنجائش موجود ہے صوبا ئی حکومت سرمایہ کا ر کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور ان کے راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دے گی اس سرمایہ کاری سے صوبہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں