خیبرپختونخوامیں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی

پشاور(نیوزٹویو)خیبرپختونخوا کی حکومت نےصوبے بھرمیں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہےاس حوالے سےصوبائی محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی، مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مراسلے میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے ، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی سکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں