خیبرپختونخواکلچراینڈٹوارزم،سیاحوں کی حفاظت کے لیےٹوارزم پولیس لانچ کرنےکافیصلہ،ڈی جی کامران آفریدی

خیبرپختوانخوا(نیوزٹویو) خیبرپختونخواکے ڈا ئریکٹر جنرل کلچراینڈ ٹوارزم کیپٹن(ر)کامران آفریدی نے کہا ہے کہ سیاحوں کے تحفظ کے لیے آئندہ سال سے انتہا ئی جدید فورس ٹوارزم پولیس لا نچ کی جا ئے گی جو سیاحوں کی حفاظت کریگی اور ان کے ساتھ جو مختلف واقعات پیش آتے ہیں وہ نہیں آئینگے یہ سپشل قسم کی فورس ہو گی جن کاکام امن وامان قائم رکھنا نہیں ہوگا یہ صرف سیاحتی مقا مات پر سیاحتی راستوں پر سیاحوں کی حفاظت کے لیے تعینات کی جا ئے گی انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں بتا یا ہے کہ کےپی کے ٹوارزم اتھارٹی کو قائم ہو ئے ایک سال ہو اہے اس قلیل مدت میں اتھارٹی نے خود آپریشنلائزکیا ہے اتھا رٹی چھ سے سات ارب کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے تین ارب روپے کے منصوبے ضم شدہ قبائلی علاقوں سے متعلق ہیں اس میں سے تیرہ 13منصوبے سڑکوں سے متعلق ہیں جو 100کلومیٹر کی بنتی ہیں انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کے لیے ہم نے سیاحتی علا قوں میں جگہ جگہ معلوماتی مرکز قائم کیے ہیں ان مراکز کے علاوہ مزید مراکز بھی قائم کیے جا ئینگے تا کہ ہم سیاخوں کو زیادہ سے زیادہ سیا حتی مقامات کے بارے آگاہی دے سکیں انہوں نے بتایا کہ چترال، مانسہرہ،ایبٹ آباد، اوردیراپرمیں کنٹینرزبیسڈ ریسکیو1122سنٹرز قائم کیے ہیں اس کے علاوہ 22سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بیت الخلا بنائے جا ئیں گےان میں سے تین مقامات پرفیبریکیٹڈبیت الخلاء نصب کیے جا چکے ہیں  انہوں نے کہا ہم نے پا نچ سیاحتی مقامات پر خیمہ نما رہائش گاہیں تعمیر کر دی ہیں پا نچ پر مزید بنانے جا رہے ہیں جبکہ دس مزید مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے وہاں خیبربینک کے تعاون سے یہ تعمیر کی جا ئینگی

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سیاحوں کا بوجھ بڑھتاجا رہا ہے مگر ان سیاحتی مقامات پر سہو لیات اس تعداد کے مقابلے میں کم ہیں اس کے لیے بھی خیبر بینک کے تعاون سے ایک نرم قرضے کی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں اس میں معا ہدے پر دستخط کر دئیے ہیں یہ قرضے ان لوگوں کو دئیے جا ئینگے جو سیاحتی مقامات پر اپنے گھر کا کمرہ ہمارے تیارکردہ ڈایزئن اور معیار کے مطابق بنا ئینگے ہم آن لا ئن ان کا تعارف اپنی ویب سائٹ پر کرا ئیں گے تا کہ لو گ وہاں جا ئیں اور سیاحت کا بوجھ ہم برداشت کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری ونٹر سپورٹس کو بہت سراہا گیا ہے سوات ما لم جبہ میں سکینگ کے مقابلے کرا ئے گئے ڈیرہ جان میں فوربا ئی فور کی جیپ ریلی کرا ئی گئی انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ڈسپلے سنٹر کے منصوبے کو دوبارہ سے بحال کیاجا رہا ہے تاکہ ہماری روا یتی ا شیئا اور کرافٹس جن کی تیاری میں خوا تین کا زیادہ ہا تھ ہوتا ہے ان کو پذیرا ئی مل سکے ان سنٹرز پر ای کامرس کی سہولت بھی فراہم کی جا ئے گی اور ان کو قومی اور بین الا قوامی سطھ پر پرموٹ کیا جا ئے گا تاکہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی کے پی کے کی ثقافت سے روشناس ہو سکیں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہم نے اپنا ویب پیج بھی لا نچ کیا ہے اس میں تما م تر سیاحتی مقامات سے متعلق تفصیلا ت بمعہ تصاویر درج ہیں ہم نے کلچلر میپنگ بھی کی ہے کہ جن علاقوں میں جا رہے ہیں وہاں کے مشہور کھانے کون سے ہیں انڈسٹریل پرا ڈکٹس کیا ہیں انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کوسہولت فراہم کرنے کے لیے کا ل سنٹر بھی قا ئم کر دیا ہےکل سنٹر کا نمبر 1422ہے یہ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے آپ کو اپنی منزل پر جانے کے لیے راستے اور موسم کی صورتحال سمیت کسی بھی قسم کی معلومات چا ہیئں ہوں  ملیں گی  اگر آپ کہیں مشکل میں ہیں آپ کا 1122پر یا انتظامیہ سے را بطہ نہیں ہو رہا تو یہ اس سلسلے میں مددگار ہو گا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ عالمی بنیک سے مل کر ایک پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ اہم اپنے سیاحتی مقاما ت کوصاف اور محفوظ رکھ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں