خیبرپختونخوا اسمبلی 17جنوری کوتحلیل کردی جائے گی،وزیراعلیٰ محمودخان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلان کیا کہا ہےکہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے منگل کو سمری گورنر کو بھیج دی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمود خان نے کہا کہ ’قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’ان شااللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہفتے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہیں اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، میری کیا حیثیت کہ عمران خان اشارہ کریں اور میں کہوں گا نہیں میں یہ نہیں کر رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں