خیبرپختونخوا میں جشن آزادی کی سرکاری تقریب، وزیراعلیٰ سمیت کو ئی وزیر شریک نہ ہوا

 پشاور(نیوزٹویو)خیبرپختونخوا میں ہونے والی جشن آزادی کی سرکاری تقریب میں کوئی وزیراعلیٰ سمیت کو ئی وزیر شریک نہ ہوا۔ ملک بھر میں 75 ویں جشن آزادی کی خوشیاں جوش و خروش سے منائی جارہی ہیں، اور چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت سرکاری سطح پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ پشاور میں منعقدہ وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کی پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی محمود خان نہیں تھے بلکہ حکومتی نمائندگی کے لئے کوئی وزیر آیا نہ ایم پی اے دیکھنے کو ملا۔

پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی مرکزی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی کی غیرموجودگی اور کسی بھی ایم پی اے اور صوبائی وزیر کی غیر حاضری پر شرکاء نے بھی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ اور حکومتی نمائندوں کی غیر موجودگی میں چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر پرچم کشائی کا فریضہ انجام دیا تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، پچھترویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں