خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنزکو صبح 9 سے شام 4 بجے تک گیس فراہم کی جائے

پشاور (نیوزٹویو)خیبرپختو  نخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو جزوی گیس کی فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ شام  4 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ جب کہ صبح 9 بجے سے  شام 4 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز  کو  روزانہ 17 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں