دارالحکومت میں چوری کی بڑی واردات،تھانے کے سامنےسٹورسے پونےدوکروڑسے زائد کی رقم اڑالی گئی

اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی پولیس دارالحکومت میں چوریوں اور ڈکیتوں کوروکنے میں ناکام ہو گئی پےتھانہ کراچی کمپنی کے عین ناک کے نیچے چور چوری کی ایک بڑی واردات میں سینہ زوری بھی دکھا گئے  چورکراچی کمپنی پو لیس سٹیشن کی دروازے کے بالکل سا منے واقع پنجاب کیش اینڈ کیری سٹورسے پونے دوکروڑ سے زائد کی نقد رقم اورچیک چوری کر کے ا نتہا ئی آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے پولیس چوروں ڈکیتوں کے ہاتھوں بے بس ہو گئی واردارت کا فی الحال کو ئی سراغ نہ مل سکا تمام چوروں نے چہرے ڈھکے ہو ئے تھے کراچی کمپنی پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان باآسانی تالے توڑ کر داخل ہوئے اور فرار ہو گئے۔ملزمان 80لاکھ 44 ہزار نقدی 6 چیک 50 لاکھ 2 چیک 52 لاکھ لے کر فرارہو ئےتمام ملزمان نے ماسک لگا رکھے ہیں اور  تسلی واردات کر گئےسی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور بے فکری سے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں شہریوں کاکہنا ہے کہ چوری ڈکیتی وفاقی دارالحکومت میں عام سی بات ہوگئی ہے جس کی وجہ پولیس کی کارکردگی ہے پولیس کو چاہئے کہ خاص کر ایسے تہواروں پر جہاں لوگ اپنی خوشیوں کے لئے خریداری میں مصروف ہوتے ہیں وہاں پولیس انتظامیہ خوب خرگوش کے مزے میں ہوتی ہےحالانکہ کہ ایسے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ ہونا چاہیئے اور پٹرولنگ پر توجہ ہونی چاہیئے تھانے کے سامنے ہو نے والی چوری نے وفاقی پولیس کی کارکردگی پر سوالا ت کھڑے کر دئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں