داعش خراسان کے امیر کی گرفتاری پر امریکہ کی طالبان کو انعامی رقم کی پیش کش

واشنگٹن (نیوزٹویو) داعش خراسان کے امیر کی گرفتاری پر امریکہ نے طالبان کو بھی انعامی رقم سےحصہ دینے کی آفرکی ہے عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکہ نے طالبان کو بھی آفر کر دی ہے کہ اگر وہ افغانستان میں موجود داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری میں مدد دیں تو وہ بھی ایک کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی سربراہی میں 5 ہزار خطرناک جنگجو برسرپیکار ہیں جن کے خاتمے کے لیے طالبان سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی حکام دوحہ میں ہونے والے امن مذاکرات پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے نئی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔زارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کے ٹھکانے کا پتہ دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش سے طالبان بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری پر یہ انعام 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے کی ضمانت پر قائم ہیں اور اس حوالے سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اور 175 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں