دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون رشید انتقال کر گئے،وزیراعظم کا اظہارتعزیت

مری (نیوزٹویو) دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین الحاج پیر ہارون رشید انتقال کر گئے وہ کچھ دنوں سے علیل تھے،دربار عالیہ موہڑہ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون رشید آج دوپہر کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے پیر ہارون رشید کچھ عرصہ سے علیل تھے انہوں نے 87 سال کی عمر پائی۔ملک کے طول وعرض سے مرید زاہرین کے بڑی تعداد موہڑہ شریف مری پہنچنا شروع ہو گئی ہے ان کی نماز جنازہ کل بروز سوموار بعد نماز ظہر احاطہ دربار موہڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں