دریائے ستلج میں بہاول پور اور  بہاول نگر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)دریائے ستلج میں بہاول پور اور  بہاول نگر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد و اخراج 14 ہزار 221 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ وہاڑی ضلع کی حدود میں دریائے ستلج معمول کے مطابق بہہ رہا ہے جب کہ جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے پانی کی سطح میں کمی جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، نالہ بئیں میں پانی کابہاؤ 234 اورنالہ ڈیک میں 220 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں