دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں مکان بہہ گئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مون سون کی شدید بارشوں کے سلسلے کے سبب دریائے سوات بپھر گیا، بحرین کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی عمارتیں بہا لے گیا۔دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے نیتجے میں برساتی پانی گھروں اور کالام کی تاریخی مسجد میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹروے کو دوبارہ بند کردیا گیا جبکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بحرین اور مدین کے درمیان سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، مدین بحرین روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند ہے، اسلام آباد، پشاور سے آنے والے ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے گزارا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ سوات سے آنے والا ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں