دعوت اسلامی کےمرکز فیضان مدینہ میں اعتکاف کےخصوصی انتظامات،1ہزارلوگ معتکف

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام مساجد و مدنی مراکز میں عاشقان رسولﷺ کی ایک بہت بڑی تعداد معتکف ہوئی۔ اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں اعتکاف میں کم و بیش ایک ہزار عاشقان رسولﷺ نے اعتکاف کیا اور اس کے علاوہ اسلام آباد راولپنڈی میں 110 چھوٹے بڑے مقامات پر دعوت اسلامی کے تحت اعتکاف ہو رہا جس میں اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول اعتکاف کے لیے تشریف لائے۔ اس اعتکاف میں عاشقان رسولﷺ کو سنتیں و آداب، فرض علوم اور اس کے علاوہ بے شمار اخلاقی و معاشرتی پہلوؤں پر آگاہی دی جا رہی ہے۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ بھی جی الیون فیضان مدینہ میں دس دن کا اعتکاف کر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں