دوتہائی اکثریت سے جیت کر سپریم کورٹ فیصلہ پارلیمنٹ سےختم کرائیں گے،فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وفاقی وزیراورتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہےکہ  سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے کوانتخابات میں دوتہائی اکثریت ملنے کے بعد پارلیمنٹ سے ختم کرادیں گے۔ اگرآرٹیکل 6 پرمقدمات بننے لگ گئے تو گلوں کے لیے رسّے کم پڑجائیں گے۔ وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے فواد چوہدری نے کہ سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ سازش کے شواہد نہیں ملے مگر جو مواد ہم نے دیا وہ عدالت پڑھنے کو تیارنہیں فیصلے سے قبل چیف جسٹس کے آفس میں موجود مراسلے کو پڑھوالیتے۔ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندارنہیں رہی سپریم کورٹ فیصلےکوکتنی پذیرائی ملے گی بعد میں دیکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا سندھ ہاؤس میں جو ہورہا تھا اس وقت ججز کو جاگنا چاہئے تھا۔

سابق وزیر نے کہا کہ عقلمند لوگوں کو معلوم ہے کہ سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہورہی، جو مٹیریل ہم نے لگایا تھا وہ تو آپ پڑھنے کو تیار نہیں۔ صدرپاکستان نے بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھاہے، ابھی تک اس کا جواب نہیں آیا کمیشن بھی نہیں بنایا جا رہا، ایک طرف سائفر پڑھنے کو تیار نہیں دوسری طرف تحقیقات نہیں کررہے۔ سائفرجس کے نتیجے میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی عمل میں آئی، اس سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل سابق امریکی وزیردفاع نے کہا امریکا دنیا میں رجیم چینجز آپریشن کرتارہا ہے۔یہ چیزیں زیادہ دیر نہیں رہ سکتی عوام کو فیصلے کرنا ہوں گے، قوم اب انقلاب کیلئے تیارہے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے انقلاب ووٹ سے آئے گا یا سری لنکا کی طرح آگے بڑھنا ہے۔پی ٹی آئی بڑی سیاسی طاقت ہے اس کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں کوئی بھی نمائندہ نہیں ہے اسمبلی راجا ریاض اورشہبازشریف کومبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں