دو نجی ہاوسنگ سوساٹیز بلوورلڈ سٹی ارو عبداللہ سٹی کے درمیان جھگڑا،37 سالہ شخص جاں بحق

راولپنڈی( نیوز ڈیسک)  تھانہ چونترہ کے علاقے میں مبینہ طور پر دو نجی ہاوسنگ سوسائٹیز بلوورلڈ سٹی ارو عبداللہ سٹی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے نتیجے میں دونوں پارٹیزنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 37 سالہ حامد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔واقع کے بعد متعلقہ پولیس جائےوقوعہ پر پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے جسدِ خاکی کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش کے لئے اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے،کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ دونوں نجی ہاوسنگ سوساٹیز کے درمیان متعد د بار  فائرنگ میں  جان کی بازی ہار چکے ہیں حالیہ واقعے میں دونوں  پارٹیز کے  درمیان مبینہ طور پر آدھا گھنٹہ فائرنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں