دھاندلی سےالیکشن جیتنے والےالیکٹرونک ووٹنگ کے مخالف،مشین میں بیٹری موجود،کےٹوپر بھی چلا سکتےہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے والے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ بھی ہے ٹیکنالوجی کی مخالفت وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ شفافیت نہ ہو۔ اپوزیشن اپنا مفادکی بجائے نوجوان نسل کےلیے فیصلہ کرے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا مشین سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےتمام اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ ہمارےساتھ بیٹھکر دیکھیں ہم ان کے خدشات دور کریں گےاپوزیشن اپنی ٹیکنالوجی ٹیم کے ساتھ آئے ہم ان کو بریف کرنے کے لیے تیار ہے  انہوں نے کہا کہ ماضی کے تمام انتخابات پر اعتراضات کیے جاتے رہے ہیں اس لیے ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہےاس وقت زراعت ، تجارت اور میڈیکل سمیت ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے۔ ای وی ایم کی مخالفت کرنے والے نہیں چاہتے کہ الیکشن شفاف ہوں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپنے مفاد کے بجائے جمہوریت کے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں 37 گزارشات جمع کرائی گئیں جن میں سے 27 وہ ہیں جن کا ای وی ایم سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 نکات کا تعلق الیکشن کمیشن کی استعداد کار سے ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جمع کرائی گئی 37 گزارشات میں سے صرف 10 پوائنٹس کا تعلق الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا ہے کہ الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کو راستہ دینا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات کا شفاف انعقاد ضروری ہےاس لیے 2023 کے انتخابات ٹیکنالوجی کے ذریعے کرائیں گے۔یہ ہمارے ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہو گا کیونکہ آئندہ ہونے والے انتخابات شفاف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا مشین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے مفادات کو نہ دیکھے اور نوجوان نسل کے لیے فیصلہ کرے۔شبلی فرازنےبلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں کہ بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہےبلاول کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مشین بجلی کی محتاج نہیں ہے اس میں بیٹری موجود ہےاس  کو کے ٹو پر بھی لے جا کر بھی آپ چلا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں