دھمکی آمیز خط کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے میڈیا پرسنز سے ملاقات منسوخ کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر میڈیا پرسنز سے ملاقات منسوخ کردی۔حکومتی ذرائع  کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی میڈیا پرسنز سے ملاقات کی منسوخی  کے بارے میں اینکرز کو بتادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیا پرسنز سے میٹنگ منسوخ کرنے کی وجہ خط پبلک کرنا سیکریٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ خط پبلک کرنے سے پہلے قانونی رائے لینا ضروری ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں